صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ یکم اگست سے برازیل سے امریکہ آنے والی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے سابق برازیلی صدر جائیر بولسونارو کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔
ٹرمپ نے یہ بات برازیل کے موجودہ صدر لوئز اناسیو لولا دا سلوا کو لکھے گئے ایک خط میں کہی۔
امریکی صدر ٹرمپ برکس ممالک پر بھی تنقید کرتے رہے ہیں، جن میں برازیل ایک کلیدی رکن ہے۔
ٹرمپ کے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ 50 فیصد ٹیرف تمام شعبہ جاتی ٹیرف سے ہٹ کر (علیحدہ) ہوگا۔