سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے منگل کے روز جدہ میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جو ایران اور اسرائیل کے مابین حالیہ فضائی جنگ کے بعد کسی ایرانی عہدیدار کا خلیجی ریاست کا پہلا دورہ ہے۔

سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور وزیر دفاع خالد بن سلمان کے ساتھ مفید گفتگو کی۔

اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ عباس عراقچی برازیل کے دورے سے واپسی پر سعودی عرب جائیں گے تاکہ خطے میں امن و سلامتی کے امور پر بات چیت کی جا سکے۔

عباس عراقچی کا سعودی عرب کا یہ دورہ جون میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ فضائی جنگ کے بعد پہلا دورہ ہے۔