کاروبار اور معیشت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

  • ڈیزل 10 روپے 39 پیسے، پیٹرول 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے ہوگئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وزارتِ خزانہ کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے نئی قیمتوں کا اطلاق آج (یکم جولائی) سے فوری طور پر کردیا گیا ہے۔