بین الاقوامی مارکیٹ میں پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں بھی اس کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 50 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 240 روپے ہو گئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,600 روپے کمی ہوئی تھی، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے پر آ گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 8 ڈالر اضافے کے ساتھ 3,282 ڈالر(20 ڈالر پریمیئم سمیت) پر فروخت ہوا۔
دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 3,782 روپے پر مستحکم رہی۔