قطر نے پیر کے روز خطے میں موجود امریکی فوج کے سب سے بڑے اڈے پر ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اپنی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے العُدید ایئربیس پر حملے کی سخت ترین مذمت کرتے ہیں اور اسے ریاستِ قطر کی خودمختاری اور فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں، جو بین الاقوامی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔