گزشتہ سیشن میں کمی کے بعد ہفتہ کے روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں کے بڑھنے کے رجحان کے مطابق ہے۔

مقامی بازار میں فی تولہ سونا 1,465 روپے کے اضافے کے بعد 358,465 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صفا ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1,256 روپے اضافے کے بعد 307,325 روپے رہی۔

یاد رہے کہ جمعہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,595 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی، جس کے بعد یہ 357,000 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 13 ڈالر اضافے کے بعد 3,369 ڈالر (20 ڈالر کے پریمیئم سمیت) پر فروخت ہوا۔

دریں اثنا چاندی کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی، اور فی تولہ چاندی 11 روپے کمی کے بعد 3,785 روپے پر آ گئی۔