کاروبار اور معیشت

بیکو اسٹیل کا شیئر کی قیمت میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے لاعلمی کا اظہار

بیکو اسٹیل نے جمعرات کو کہا کہ اسے حالیہ عرصے کے دوران کمپنی کے شیئر کی قیمت میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے متعلق کسی...
شائع June 19, 2025 اپ ڈیٹ June 19, 2025 12:32pm

بیکو اسٹیل نے جمعرات کو کہا کہ اسے حالیہ عرصے کے دوران کمپنی کے شیئر کی قیمت میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے متعلق کسی بھی معاملے کا علم نہیں ہے۔

کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا کہ کمپنی کو اپنی ذمہ داریوں اور اہم معلومات کی بروقت فراہمی کے تقاضوں کا مکمل ادراک ہے اور جب بھی ایسی ضرورت پیش آئے گی، کمپنی ان تقاضوں پر مکمل شفافیت اور ذمہ داری کے ساتھ عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

بیکو اسٹیل لمیٹڈ جو پہلے روی ٹیکسٹائل ملز کے نام سے جانی جاتی تھی، پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔

بیکو ایک مکمل طور پر مربوط اسٹیل ساز ادارہ ہے جو خام مال (اسکریپ) سے لے کر بلٹ اور خصوصی اسٹیل سمیت مختلف حتمی مصنوعات کی تیاری تک کا مکمل عمل انجام دیتا ہے۔