امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کی صبح کہا کہ اگر ایران نے کسی بھی طور پر امریکہ پر حملہ کیا تو اسے امریکی فوج کی ایسی طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر ایک پیغام میں کہا کہ امریکہ کا گزشتہ رات ایران پر ہونے والے حملے سے کوئی تعلق نہیں، اور یہ کہ ”ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان آسانی سے ایک معاہدہ کروا سکتے ہیں اور اس خونریز تنازع کا خاتمہ کر سکتے ہیں!!!“