امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایران پر زور دیا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر معاہدہ کرے، اور کہا کہ ملک کے پاس اسرائیل کے ساتھ مزید تصادم روکنے کا اب بھی وقت موجود ہے۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہاب تک بہت زیادہ جانیں جا چکی ہیں اور تباہی ہو چکی ہے، لیکن اب بھی وقت ہے کہ اس قتل و غارت کو ختم کیا جا سکے۔ اگلے حملے پہلے سے بھی زیادہ سفاک ہوں گے اور ان کی منصوبہ بندی ہو چکی ہے۔
اسرائیل نے جمعہ کو ایران کے خلاف حملے شروع کیے اور دعویٰ کیا کہ ان کارروائیوں میں ایران کی جوہری تنصیبات، بیلسٹک میزائل فیکٹریاں اور اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا، تاکہ تہران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا جا سکے۔