وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو قومی سلامتی کا نیا مشیر مقرر کردیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ پوسٹنگ ایسے وقت میں کی گئی ہے جب حال ہی میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک پاکستان کی تاریخ میں پہلے حاضر سروس آئی ایس آئی سربراہ بن گئے ہیں جنہیں بیک وقت قومی سلامتی کے مشیر (ایس ایس اے) کا عہدہ بھی سونپا گیا ہے —ایک ایسا منصب جو روایتی طور پر ریٹائرڈ فوجی افسران یا سول اسٹریٹیجک ماہرین کے سپرد کیا جاتا رہا ہے ۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے سال 2023 کے آخر میں آئی ایس آئی کی کمان سنبھالی تھی اور وہ عسکری اسٹیبلشمنٹ میں ایک اہم شخصیت سمجھے جاتے ہیں، جنہیں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں، انٹیلیجنس امور اور اسٹریٹیجک منصوبہ بندی میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔
ان کی دہری تقرری علاقائی جغرافیائی سیاست کے حساس موڑ پر سامنے آئی ہے اور اسے انٹیلی جنس اور قومی سلامتی کی پالیسی سازی کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی کی علامت قرار دیا جارہا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025