بھارت اور چین کا 5 سال بعد پروازیں بحال کرنے پر اتفاق
بھارت اور چین نے پیر کے روز دونوں ممالک کے درمیان کووڈ 19 وبا اور بعد ازاں سیاسی تناؤ کے تقریباً 5 سال بعد براہ راست پروازیں بحال کرنے پر اصولی اتفاق کیا ہے۔
یہ اعلان نئی دہلی کے اعلیٰ ترین سفارتکار کے بیجنگ کے دورے کے اختتام پر سامنے آیا اور دنیا کے دو سب سے زیادہ آبادی والے ممالک کے درمیان سرد مہری کے تازہ ترین اشارے ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کے سیکریٹری وکرم مصری کا چینی دارالحکومت کا دورہ 2020 میں دونوں ممالک کی مشترکہ سرحد پر ہمالیائی افواج کے درمیان ہونے والی ہلاکت خیز جھڑپ کے بعد سب سے سینئر سرکاری دوروں میں سے ایک ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ سفیر کے بیجنگ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی خدمات بحال کرنے کا اصولی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں اطراف کے متعلقہ تکنیکی حکام جلد از جلد اس مقصد کے لیے ایک تازہ ترین فریم ورک پر ملاقات اور بات چیت کریں گے۔
بھارت کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے باہمی اعتماد اور اعتماد کی بحالی اور زیر التوا تجارتی اور اقتصادی مسائل کو حل کرنے کے لئے سفارتکاری پر مزید کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔