آذربائیجان کا طیارہ طبعی اور تکنیکی بیرونی مداخلت کے سبب گرکر تباہ ہوا

27 دسمبر 2024

آذربائیجان ایئرلائنز نے جمعے کے روز کہا ہے کہ قازقستان میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج میں طبعی اور تکنیکی بیرونی مداخلت کی طرف نشاندہی کی ہے۔ آذربائیجان کا طیارہ گرنے کے حوالے سے یہ قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں کہ طیارے کو روسی فضائی دفاعی نظام سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

آذربائیجان ایئرلائنز نے 10 روسی ہوائی اڈوں کے لیے پروازوں کی معطلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ آذربائیجان ایئرلائنز کی بکاؤ-گروزنی پرواز J2-8243 کو چلانے والے ایمبرائر 190 طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور یہ حادثہ طبعی اور تکنیکی بیرونی مداخلت کی وجہ سے پیش آیا۔

Read Comments