سعودی عرب کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

26 اکتوبر 2024

سعودی عرب کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

سعودی عرب نے ہفتے کو ایران میں فوجی اہداف پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں تنازع میں مزید توسیع کے خلاف متنبہ کیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتا ہے اور خطے میں تنازع میں اضافے کو مسترد کرنے کے اپنے ٹھوس موقف پر زور دیتا ہے جس سے مشرق وسطیٰ کے ممالک اور عوام کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، عالمی برادری کشیدگی کم کرنے اور علاقائی تنازعات ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

Read Comments