غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہدا کی تعداد 42,603 ہوگئی، فلسطینی حکام

20 اکتوبر 2024

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کے روز کہا ہے کہ غزہ میں حماس کیخلاف جنگ کے دوران اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 42,603 ہوگئی ہے تاہم امدادی کارکنوں کا کہناہے کہ اس تعداد میں گزشتہ شب ایک حملے میں ہونے والی درجنوں شہادتیں شامل نہیں۔

اس کے علاوہ مجموعی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہونے والی 84 شہادتیں بھی شامل ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے شروع ہونے والی جنگ میں اب تک غزہ میں 99,795 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Read Comments