حسن نصراللہ کے قتل کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر چین کا اظہار تشویش

29 ستمبر 2024

چین نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملوں میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد وہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

بیجنگ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ چین اس واقعے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ہے اور تمام فریقین بالخصوص اسرائیل پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

Read Comments