حیفہ کے قریب اسرائیلی دفاعی صنعتی کمپلیکس کو پھر راکٹوں سے نشانہ بنایا، حزب اللہ

26 ستمبر 2024

حزب اللہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ اس نے ایک بار پھر شمالی اسرائیل میں حیفہ کے قریب دفاعی صنعت کے کمپلیکس کو نشانہ بنایا ہے جب کہ اسرائیل نے رات کے دوران خاص طور پر مشرقی لبنان پر شدید حملے کیے۔

ایران کے حمایت یافتہ گروپ نے اتوار کے روز سے اس مقام کو نشانہ بنانے کا اعلان کرنے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ لبنان اور اس کے عوام کا دفاع کرتے ہوئے حزب اللہ کے جنگجوؤں نے رافیل ملٹری انڈسٹری کمپلیکس پر راکٹوں سے بمباری کی۔

Read Comments