غزہ جنگ میں شہید فلسطینوں کی تعداد 41,206 ہوگئی

15 ستمبر 2024

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے12 ماہ کے دوران میں کم از کم 41،206 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

وزارت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 افراد شہید ہوئے ہیں، جبکہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 95,337 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Read Comments