غزہ جنگ میں شہدا کی تعداد 40 ہزار 691 ہوگئی، فلسطینی حکام

31 اگست 2024

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ غزہ جنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہزار 691 ہوگئی ہے۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی تعداد میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 89 شہادتیں بھی شامل ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی میں شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مجموعی طور پر 94 ہزار 060 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Read Comments