بائیڈن کی زیلنسکی سے گفتگو ، کیف کے لیے نئی فوجی امداد کا اعلان کیا: وائٹ ہاؤس

24 اگست 2024

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے گفتگو کی ہے جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ واشنگٹن کیف کے لیے نئی فوجی امداد فراہم کرے گا۔

بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہم آج یوکرین کے لیے فوجی امداد کے ایک نئے پیکیج کا اعلان کریں گے۔ تاہم انہوں نے امداد کی مالیت کی وضاحت نہیں کی۔

بیان کے مطابق اس پیکج میں یوکرین کے اہم انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے فضائی دفاعی میزائل، میدان جنگ میں روس کی بدلتی ہوئی حکمت عملی کیخلاف دفاع کیلئے ڈرون گرانے کیلئے سازو سامان اور فرنٹ لائن فوجیوں اور موبائل راکٹ سسٹمز کے لیے گولہ بارود شامل ہیں۔

Read Comments