گولان واقعہ کے بعد ایران کا اسرائیل کو لبنان پر حملے سے باز رہنے کی انتباہ

  • دروز کے قصبے مجدل شمس میں راکٹ حملے سے بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے، اسرائیلی حکام
  • حزب اللہ کا حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار
28 جولائ 2024

ایران نے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر ہلاکت خیز راکٹ حملے کے بعد اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ لبنان میں کسی بھی نئی فوجی مہم جوئی کے ’غیر متوقع نتائج‘ برآمد ہوسکتے ہیں،اسرائیل نے گولان میں ہلاکتوں کا ذمہ دار ایرانی کی حمایت یافتہ حزب اللہ کو قرار دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کا کوئی بھی احمقانہ اقدام خطے میں عدم استحکام اور جنگ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل غیر متوقع نتائج اور ردعمل کا ذمہ دار ہوگا

حزب اللہ نے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ادھر اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئےہیں۔

Read Comments