7 اکتوبر سے ابتک 37 ہزار 396 فلسطینی شہید ہوئے، وزارت صحت غزہ

19 جون 2024

غزہ کی وزارت صحت نے بدھ کے روز کہا ہے کہ فلسطینی علاقے میں آٹھ ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران کم از کم 37,396 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 24 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ کی پٹی میں مجموعی طور پر 85,523 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Read Comments