افغان طالبان کا اقوام متحدہ کی میزبانی میں دوحہ مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کا اعلان

16 جون 2024

حکومت کے ایک ترجمان نے اتوار کے روز اے ایف پی کو بتایا کہ طالبان حکام قطر کے دارالحکومت میں افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کریں گے،انہوں نے گزشتہ دور کی دعوت کو مسترد کردیا تھا

امارت اسلامیہ کا ایک وفد دوحہ کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جون کے آخر میں شروع ہونے والے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ وہ وہاں افغانستان کی نمائندگی کریں گے اور افغانستان کے موقف بیان کریں گے۔

Read Comments