پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل x) کا تاریخی دسواں ایڈیشن جمعے کی شام راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے جس کا آغاز ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوا۔ اس مو قع پر شاندار میوزیکل پرفارمنس دی گئی جبکہ آتشبازی بھی کی گئی۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب راولپنڈی اسٹیڈیم نے لیگ کے افتتاحی میچ کی میزبانی کی ہے۔ تقریب میں عابدہ پروین، علی ظفر، نتاشا بیگ اور نوجوان فنکاروں سمیت نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دو مرتبہ کی فاتح لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔
ٹورنامنٹ کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ اس دوران 3 روز، 12 اپریل، یکم مئی اور 10 مئی کو، دو دو میچز کھیلے جائیں گے۔ فاتح ٹیم کو پانچ لاکھ ڈالر جبکہ رنر اپ ٹیم کو دو لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔ فرنچائزز نے 13 جنوری کو ہونے والے پی ایس ایل ایکس ڈرافٹ کے دوران اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دی۔
ٹیموں کے کپتان
-
پشاور زلمی: بابر اعظم (پی ایس ایل کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی)
-
کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (آسٹریلیا)
-
ملتان سلطانز: محمد رضوان (2021 کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم)
-
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل نے کپتانی سنبھال لی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (مسلسل کپتان)
-
لاہور قلندرز: شاہین شاہ آفریدی (مسلسل دو ٹائٹل جیتنے والی ٹیم)
Comments