ہمیں صرف یہ نہیں پوچھنا چاہیے کہ اے آئی کو کلاس رومز میں کتنی تیزی سے متعارف کرایا جاسکتا ہے بلکہ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ اس سے فائدہ کسے ہوگا، کون پیچھے رہ سکتا ہے اور کیا ہمارے اساتذہ اس تبدیلی کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں
ڈین سائٹ لیبز کے سی ای او کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کو ڈیٹا تحفظ کا مؤثر فریم ورک اور صحت و مالیاتی شعبوں میں اے آئی کے استعمال سے متعلق واضح رہنما اصول مرتب کرنا ہوں گے
چیلنجز اور موسمیاتی خطرات کے پیش نظر اسٹیٹ بینک نے سی ایل آئی ایس پلس اسکیم متعارف کرادی، جس میں زرعی انشورنس کے لیے کئی انقلابی اصلاحات اور جدید خصوصیات شامل ہیں
سب سے نمایاں تبدیلی الیکٹرانک سگریٹ میں استعمال ہونے والے ای-لیکوئیڈز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو 10,000 روپے فی کلوگرام سے بڑھا کر 16,500 روپے فی کلوگرام کرنا ہے
جس طرح ایتھنز کو یہ خدشہ تھا کہ میلوس کی غیر جانب داری دوسرے چھوٹے علاقوں کے لیے بھی حوصلہ افزا مثال بن جائے گی، اسی طرح واشنگٹن کو اندیشہ ہے کہ ایران کی ثابت قدمی خطے کے دیگر ممالک کو بھی مزاحمت پر آمادہ کر سکتی ہے
افسوسناک امر یہ ہے کہ معاشی ترقی، صنعتی پیداوار میں اضافہ، ایجادات، اختراعات، سائنسی دریافتیں، فکری ارتقا، سیاسی نظام اور طرزِ حکمرانی میں بہتری، سماجی اقدار کا فروغ، غربت میں کمی، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور معاشرتی ترقی جیسے اہداف جامعات کے بنیادی مقاصد میں شامل ہی نہیں۔
حالیہ برسوں میں بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی نے اس صورتِ حال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جس کے باعث شکرپڑیاں کی باقی ماندہ قدرتی خوبصورتی اور سبزہ بھی تیزی سے معدوم ہوتا جا رہا ہے۔