ورلڈ بینک کی نجی سرمایہ کاری شاخ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)، پاکستان کے ریکوڈک تانبے اور سونے کی کان کنی کے منصوبے کے لیے 300 ملین ڈالر قرض دے گا۔

ریکوڈک دنیا کے سب سے بڑے تانبے اور سونے کے ذخائر میں سے ایک ہے، جو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے چاغی ضلع میں واقع ہے۔

بیرک گولڈ ریکوڈک کان میں 50 فیصد حصص کا مالک ہے جبکہ باقی 50 فیصد حصص پاکستان اور صوبہ بلوچستان کی حکومتوں کے پاس ہیں۔

منگل کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بیرک گولڈ کے سی ای او مارک بریسٹو نے کہا تھا کہ ریکوڈک کاپر اینڈ گولڈ منصوبہ کان کنی کے عالمی نقشے پر پاکستان کی رہنمائی کرے گا۔

منگل کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ببیرک گولڈ کے سی ای او مارک بریسٹو نے کہا ہے کہ ریکوڈک تانبے اور سونے کا منصوبہ پاکستان کو کان کنی کے عالمی اسٹیج پر لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2024 میں ریکوڈک کی فزیبیلٹی اسٹڈی مکمل ہوئی، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ اس کے ذخائر میں 15 ملین ٹن تانبے کا ذخیرہ اور 26 ملین اونس سونا موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کان دنیا کے سب سے کم لاگت والے تانبے کے پروڈیوسرز میں سے ایک بننے والی ہے۔

دریں اثنا ورلڈ بینک اگلے دہائی کے دوران پاکستان کے انفرااسٹرکچر میں سالانہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

Comments

200 حروف