سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے تناظر میں پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقامی صرافہ بازار میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 18 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے ہوگئی۔
عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے درمیان سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ہفتہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 5500 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 20 ہزار روپے تک گرگئی تھی۔
بین الاقوامی سطح پر آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق فی اونس سونے کی قیمت 3010 ڈالر رہی جو کاروباری دن کے دوران 28 ڈالر کم ہوئی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی سے 3 ہزار 170 روپے ہوگئی۔
Comments