مارکٹس

پاکستان اور اٹلی توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے پرامید

  • وفاقی وزیر علی پرویز ملک کی اطالوی توانائی کمپنیوں کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت
شائع March 24, 2025

پاکستان اور اٹلی نے توانائی کے شعبے بالخصوص تیل و گیس کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر امید کا اظہار کیا ہے اور دونوں فریقین نے تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کیے ہیں۔ یہ بات پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے نئے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور پاکستان میں اٹلی کی سفیر مارلینا آرمیلن کے درمیان ملاقات ہوئی۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی بات چیت توانائی کی تلاش، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سرمایہ کاری کے امکانات پر مرکوز تھی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے توانائی کے چیلنجز سے نمٹنے اور معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اس شعبے میں اٹلی کی مہارت کا اعتراف کیا اور اطالوی توانائی کمپنیوں کو آئندہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم (پی ایم آئی ایف 25) میں شرکت کی دعوت دی۔

اطالوی سفیر نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں تعاون میں اپنے ملک کی دلچسپی کا اعادہ کیا اور توانائی کی پیداوار میں جدت طرازی اور پائیداری کو فروغ دینے کے لئے مضبوط شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔

فریقین نے اپنی متعلقہ توانائی کی صنعتوں کو آگے بڑھانے کے لئے تعاون کی مزید راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

Comments

200 حروف