وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر خیبر پختونخوا پولیس کی بہادری اور فوری کارروائی کو سراہا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں نے خوارج دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور حملے کو پسپا کیا۔

وزیر داخلہ نے سرگودھا میں فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل عمران وینس اور کانسٹیبل رانا شفیق کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے ڈیوٹی کے دوران ان کی بہادری اور لگن کی تعریف کی۔

پولیس کے مطابق، عسکریت پسند گروپ ٹی ٹی پی نے جمعے کے روز ملک کے شمال مغربی علاقے میں متعدد حملوں میں کم از کم پانچ پولیس افسران کو شہید اور چھ کو زخمی کر دیا۔

ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ پورے خیبر پختونخوا میں کم از کم پانچ مختلف حملے ہوئے۔

Comments

200 حروف