پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے غزہ کی انسانی صورتحال پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں بیان دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر تازہ بمباری اور انسانی امداد کی منظم ناکہ بندی سمیت تازہ ترین کشیدگی کی شدید مذمت کی۔
اسرائیل کی جانب سے بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں میں توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ روزانہ فوجی چھاپے، آبادکاروں پر تشدد اور غیر قانونی زمینوں کا الحاق مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کو نسلی طور پر پاک کرنے کی ایک منظم کوشش کا حصہ ہے۔
منیر اکرم نے کہا کہ ایک قابل اعتماد سیاسی عمل کے نتیجے میں 1967 سے قبل کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جانا چاہیے جس کا دارالحکومت القدس (یروشلم) ہو۔
Comments