ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا اہم دورہ مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کو اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے تجارت کو فروغ دینے، اہم شعبوں میں شراکت داری بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے اعلیٰ سطح ملاقاتیں کیں۔

دورے کی اہم بات وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات تھی۔

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے اور باہمی ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور جوائنٹ ٹاسک فورس فار اکنامک انگیجمنٹ کے سربراہ سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری میں اضافے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی ایجنڈے کے علاوہ مدینہ منورہ میں روضہؐ پر حاضری دی اور اپنے وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرہ بھی ادا کیا۔

Comments

200 حروف