پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی کمپنی افینیٹی کو پاکستان میں کال سینٹر شروع کرنے کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز امریکی آئی ٹی کمپنی افینیٹی کو پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی...
شائع March 17, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز امریکی آئی ٹی کمپنی افینیٹی کو پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی دعوت دی ہے جس میں ملک کی ہنرمند افرادی قوت اور آئی ٹی برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک بڑھانے کے ہدف پر زور دیا گیا ہے۔ یہ بات وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

بیان کے مطابق وزیر اعظم نے پاکستان میں اپنے قدم جمانے میں افینیٹی کی دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملک کی ہنرمند افرادی قوت کی صلاحیتوں پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت آئی ٹی پروفیشنلز میرٹ کی بنیاد پر عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجیز میں ہنر مند بنانے کے اپنے ذاتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ “میں ذاتی طور پر اس پروگرام کی نگرانی کر رہا ہوں تاکہ ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کو آئی ٹی ، مصنوعی ذہانت اور دیگر جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کیا جاسکے۔

افینیٹی کے سی ای او جیروم کپلس نے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کو سرمایہ کاری اور کاروباری ترقی کے لئے ایک اہم منزل قرار دیا۔

انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کی مخفی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ “پاکستانی پیشہ ور افراد کی صلاحیت اور لگن بے مثال ہے۔ یہ ان کی مہارت ہے جس نے افینیٹی کو خطے کی ایک معروف کمپنی بنا دیا ہے۔

وفد نے پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز کی محنت اور قابلیت کو سراہتے ہوئے اس شعبے کو آگے بڑھانے میں ان کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور سینئر سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر سرمایہ کاری کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک ہزار سے زائد انتہائی ہنر مند پاکستانی ماہرین خطے میں افینیٹی کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Comments

200 حروف