پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز 306 کا گم شدہ پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریموٹ پارکنگ کے مخصوص علاقے کے قریب سے مل گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کے کراچی سے لاہور کے سفر کے دوران مین لینڈنگ گیئر کے 6 پہیوں میں سے ایک پہیہ غائب ہوگیا تھا۔
ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کی کہ پرواز کراچی سے روانہ ہوئی اور شیڈول کے مطابق بحفاظت لاہور پہنچ گئی تاہم معلوم ہوا کہ مین لینڈنگ گیئر (پچھلا پہیہ) کے چھ پہیوں میں سے ایک غائب ہے۔
پی اے اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوائی اڈے کے پہیے کی دکان کے تکنیکی ماہرین نے بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر کے ساتھ ٹائر دریافت کیا۔
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ پہیے کے الگ ہونے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ فی الحال متعلقہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
Comments