مارکٹس

سونا پھرمہنگا، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ عالمی...
شائع March 14, 2025 اپ ڈیٹ March 14, 2025 02:22pm

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک نہ سکا جس کے نتیجے میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کے بڑے اضافے سے 2988 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے کے نمایاں اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 14 ہزار کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 30 روپے کے بڑے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 204 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 9 ہزار 300 روپے پر جاپہنچی تھی ۔

دریں اثنا چاندی فی تولہ قیمت 90 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 530 روپے ہوگئی۔

Comments

200 حروف