اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گوادر نارتھ فری زون سے پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی محدود برآمد کی منظوری دے دی جس کے بعد میسرز ایگوین پرائیویٹ لمیٹڈ کو سالانہ 10 ہزار ٹن تک برآمد کرنے کی اجازت مل گئی۔
یہ فیصلہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں کیا گیا۔
ای سی سی نے گوادر نارتھ فری زون میں کام کرنے والی میسرز ایگوین پرائیویٹ لمیٹڈ کو 31 دسمبر 2025 تک سالانہ 10 ہزار ٹن یا اصل پیداوار کا 50 فیصد، جو بھی کم ہو، برآمد کرنے کی رعایت منظور کی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ گوادر فری زون کی ترقی کیلئے مددگار ہے جبکہ سالانہ 2 شپمنٹ حدود اور ڈیٹا مانیٹرنگ میکانزم کے ذریعے ریگولیٹری نگرانی کو یقینی بناتا ہے۔
بزنس ریکارڈر نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ ای سی سی گوادر پورٹ سے پوٹاشیم سلفیٹ (کے 2 ایس او 4) کی برآمد کی منظوری دے سکتی ہے، اس کے علاوہ ریکوڈک منصوبے کے لیے فرنٹیئر کور بلوچستان (جنوبی) کو سیکیورٹی چارجز کی بھی منظوری دی جاسکتی ہے۔
Comments