انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 8 پیسے کم ہونے کے بعد روپیہ 280 روپے 5 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ بدھ کو روپیہ 279.97 پر بند ہوا تھا۔
17 جنوری 2025 کے بعد سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی کارکردگی
بین الاقوامی سطح پر جمعرات کو امریکی ڈالر قدرے مستحکم ہوا، جس کی وجہ امریکی ٹریژری ییلڈز میں اضافہ تھا تاہم کرنسیاں محدود حدود میں تجارت کرتی رہیں کیونکہ سرمایہ کار بڑھتی ہوئی عالمی تجارتی جنگ کے امریکی افراط زر اور معاشی نمو پر اثرات کا تعین کرنے میں مشکلات کا شکار رہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو یورپی یونین کی مصنوعات پر مزید ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی جبکہ امریکہ کے بڑے تجارتی شراکت داروں نے کہا کہ وہ پہلے سے عائد تجارتی رکاوٹوں کا جواب دیں گے۔
عالمی تجارتی تناؤ میں اضافے اور امریکی کساد کے خطرات کے خدشات نے عالمی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور زرمبادلہ مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاؤ کو جنم دیا ہے، کیونکہ ٹریڈرز ٹرمپ کی جانب سے پالیسی میں تبدیلیوں پر راحت اور ناراضگی کے درمیان نظر آرہے ہیں۔
عالمی تجارتی تناؤ میں اضافہ اور امریکی کساد بازاری کے خدشات نے عالمی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور زرمبادلہ کی مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ پیدا کر دیا ہے۔
جمعرات کی صبح ایشیائی سیشن میں منڈیاں قدرے پرسکون رہیں، کیونکہ سرمایہ کاروں کو امریکی تجارتی پالیسی سے متعلق مسلسل خبروں کے دباؤ سے کچھ وقفہ ملا۔
امریکی ڈالر ین کے مقابلے میں 0.05 فیصد بڑھ کر 148.31 پر پہنچ گیا، جس سے وہ رواں ہفتے کے اوائل میں ہونے والے کچھ نقصانات سے سنبھل گیا، جب وہ جاپانی کرنسی کے مقابلے میں پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا تھا، کیونکہ امریکی معیشت میں سست روی کے خدشات کے باعث سرمایہ کار محفوظ پناہ گاہ کے طور پر ین کی طرف متوجہ ہوئے تھے۔
بدھ کو جاری ہونے والے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ فروری میں امریکی افراط زر توقع سے تھوڑا کم بڑھ گیا تھا ، لیکن اس سے ملنے والا ریلیف عارضی ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ ڈیٹا ٹرمپ کے ٹیرف کے مکمل اثرات کو ظاہر نہیں کرتا۔
Comments