پاکستان

گلگت بلتستان کابینہ نے تاریخی اراضی اصلاحات کی منظوری دیدی، ملکیت عوام کو منتقل ہوسکے گی

  • وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی کرے تاکہ گلگت بلتستان کو وسائل کا منصفانہ حصہ مل سکے۔
شائع February 16, 2025

آج نیوز نے رپورٹ کیا کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے اتوار کو اعلان کیا کہ کابینہ نے ایک دیرینہ عوامی مطالبے کو پورا کرتے ہوئے تاریخی اراضی اصلاحات کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئے منظور شدہ لینڈ ریفارمز بل میں بیان کردہ اصلاحات کو منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ خطے میں زمین کی ملکیت کو عوام کو منتقل کرنے کی طرف ایک اہم تبدیلی کا اشارہ کرتا ہے۔

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلبر خان نے اس بات پر زور دیا کہ اصلاحات عوامی فلاح و بہبود اور مساوی ترقی کے لئے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔

انہوں نے خطے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال 10 لاکھ سے زائد سیاحوں نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا جو ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر اس کی بڑھتی ہوئی کشش کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر نظر ثانی کرے تاکہ گلگت بلتستان کو وسائل کا منصفانہ حصہ مل سکے۔

انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ امن و امان مستحکم رہے گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔

گلبر خان نے امن کو برقرار رکھنے اور خطے میں گورننس اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے اقدامات پر عمل درآمد پر اپنی انتظامیہ کی توجہ کا اعادہ کیا۔

Comments

200 حروف