پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی متوقع ہے جو 16 فروری 2025 سے آئندہ پندرہ دنوں کے لیے نافذ العمل ہوگی۔

پٹرولیم قیمتوں کے پندرہ روزہ جائزے میں صارفین کے لیے نمایاں ریلیف کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے فی لٹر کمی متوقع ہے جس سے پٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے سے کم ہو کر 254 روپے 64 پیسے فی لٹر ہوسکتی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جو 267.95 روپے سے کم ہو کر 257.95 روپے فی لٹر ہوجائے گا۔

مٹی کا تیل بھی سستا ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں اس کی قیمت 3 روپے 45 پیسے فی لٹر کم ہو کر 171 روپے 40 پیسے ہو جائے گی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 60 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 161 روپے 06 پیسے سے کم ہوکر 155 روپے 46 پیسے فی لٹر ہونے کی توقع ہے۔

مجوزہ قیمتوں میں یہ تبدیلیاں موجودہ بین الاقوامی ایندھن کی قیمتوں، موجودہ پٹرولیم لیوی، مستحکم ایکسچینج ریٹ اور دیگر حکومتی ٹیکسزکی بنیاد پر کی جائینگی۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 1.4 فیصد کمی سے 74.14 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 1.5 فیصد کمی سے 70.33 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

مارکیٹ کے جذبات رسد کے خدشات سے مناسب رسد کی توقعات کی طرف منتقل ہوگئے ، جزوی طور پر روسی خام تیل کی پیداوار میں معمولی اضافے کی وجہ سے۔

مارکیٹ کے رجحان میں تبدیلی آئی ہے جہاں سپلائی سے متعلق خدشات کی جگہ مناسب فراہمی کی توقعات نے لے لی ہے، جس کی ایک وجہ روسی خام تیل کی پیداوار میں معمولی اضافہ بھی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف