ریکوڈک پراجیکٹ کی بدولت بیرک کے سونے کے ذخائر میں اضافہ
ان کنی کی کینڈین کمپنی بیرک گولڈ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ریکوڈک کاپر-گولڈ پراجیکٹ کی بدولت 2024 کے اختتام تک اس کے مجموعی ثابت شدہ اور ممکنہ سونے کے ذخائر 23 فیصد بڑھ کر17.4 ملین اونس تک پہنچ گئے ہیں۔
کمپنی نے ریکو ڈک میں اپنی فزیبیلٹی اسٹڈی مکمل ہونے کے بعد اپنے ممکنہ ذخائر میں 13 ملین اونس سونا شامل کیا ہے۔
بیرک گولڈ کے پاس اس کان میں 50 فیصد حصص ہیں جبکہ بقیہ حصص وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پاس ہیں۔ بیرک گولڈ ریکوڈک کو تانبہ-سونے کی دنیا کی سب سے بڑی غیر ترقی یافتہ کان میں سے ایک سمجھتی ہے۔
اس کان سے پیداوار 2028 کے اختتام تک شروع ہونے کی توقع ہے۔
مالی میں لولو-گونکوٹو کان اور تنزانیہ میں بولیانہولو کان کی بدولت افریقہ اور مشرق وسطی کے خطے میں کمپنی کے ذخائر 2024 میں تقریبا 1.1 فیصد بڑھ کر 19 ملین اونس ہوگئے۔
بیرک نے گزشتہ ماہ مالی کی کان میں آپریشن اس وقت معطل کر دیا تھا جب دسمبر میں فوج کی زیر قیادت حکومت نے آمدنی کے بڑے حصے کے مطالبے کے تحت تقریبا 245 ملین ڈالر مالیت کا تین میٹرک ٹن سونا ضبط کرلیا تھا۔
Comments