محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کیا ہے کہ شب برات کے موقع پر تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے جمعہ 14 فروری کو بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 28 نومبر 2024 کو اسٹیئرنگ کمیٹی برائے تعلیم کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ تعلیم کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے شب برات (15 شعبان) کی مناسبت سے جمعہ 14 فروری کو بند رہیں گے۔
پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں مسلمان ہر سال شب برات مناتے ہیں۔ یہ رات جسے عام طور پر ’تقدیر کی شب اور مغفرت کی رات‘ کہا جاتا ہے، رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز سے پہلے ہوتی ہے۔
اہل ایمان اس رات کو مذہبی جذبے کے ساتھ مناتے ہیں اور مساجد میں نوافل ادا کرتے ہیں اور ملک میں اتحاد، خوشحالی، سلامتی اور امن و امان کی بحالی اور امت مسلمہ کی خوشحالی اور اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کرتے ہیں۔
Comments