کھیل

ملتان ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگ میں 230 رنز پر آؤٹ

  • ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز اور جومیل وریکین نے 3،3 جب کہ کیون سنکلیئر 2 اور گداکیش موتی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کی
شائع January 18, 2025

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز اسپنرز کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز اور جومیل وریکین نے 3،3 جب کہ کیون سنکلیئر 2 اور گداکیش موتی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے سعود شکیل اور محمد رضوان نے دوسرے روز پہلی نا مکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا جس کے بعد پاکستان کی پانچویں وکٹ 187 اور چھٹی وکٹ 197 رنز پر گرگئی۔

بعدازاں پاکستان کی ساتویں اور آٹھویں وکٹ 200 رنز پر گری۔

پاکستان کی نویں وکٹ 225 رنز پر گری جبکہ قومی ٹیم کی آخری وکٹ 230 رنز پر گری۔

میزبان ٹیم کی جانب سے سعود شکیل 84 اور محمد رضوان 71 رنز بناکر نمایاں رہے ۔

رضوان نے 133 گیندوں پر 9 چوکے لگائے۔

پاکستان ٹیم نے پہلی اننگ میں مجموعی طور پر 68.5 اوورز بیٹنگ کی۔

گزشتہ روز کھیل کا اختتام پاکستانی ٹیم نے 4 وکٹ پر 143 رنز کے ساتھ کیا تھا۔

Comments

200 حروف