بین الاقوامی ادارے نے 2025ء کی پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کردی۔
پاکستان کا پاسپورٹ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2024 میں بدستور سب سے نچلے درجوں میں رہا – نیچے سے چوتھے نمبر پر – پاکستانی پاسپورٹ صرف عراقی، شامی اور افغانی پاسپورٹ سے بہتر رہا۔
یہ درجہ بندی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب موسم سرما کے دوران پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزے مسترد کیے جاچکے ہیں۔
پاکستان کا پاسپورٹ رینکنگ میں 106 میں سے 103 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال یہ یمن کے ساتھ 100 ویں نمبر پر تھا۔
انٹرنیشنل ائر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے اعدادوشمار کی بنیاد پر ہینلے پاسپورٹ انڈیکس دنیا کے 199 پاسپورٹس کی درجہ بندی کرتا ہے۔
سنگاپور دنیا کے 227 میں سے 195 مقامات پر ویزا کے بغیر رسائی کے ساتھ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہے جب کہ جاپان 193 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
فن لینڈ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جنوبی کوریا اور اسپین مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہے۔
متحدہ عرب امارات 10 ویں نمبر پر آیا -یواےای واحد عرب ریاست ہے جس نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی۔
متحدہ عرب امارات (یواےای) گزشتہ دہائی میں ہینلے پاسپورٹ انڈیکس پر سب سے زیادہ ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہے جس نے 2015 کے بعد 72 نئے مقامات تک رسائی حاصل کی۔ اس پیش رفت کے نتیجے میں یواےای نے 32 درجے ترقی کی اور 185 مقامات تک ویزا فری رسائی حاصل کرتے ہوئے عالمی سطح پر 10ویں نمبر پر آ گیا۔
امریکہ کا پاسپورٹ (9ویں نمبر) اور برطانیہ کا پاسپورٹ (5ویں نمبر) سب سے زیادہ نیچے آنے والے پاسپورٹس میں شامل ہیں جبکہ چین نے گزشتہ دہائی میں سب سے زیادہ ترقی کی ہے۔
واشنگٹن تھنک ٹینک سینٹر فاراسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کی سینئر ایسوسی ایٹ اینی فورزہیمر نے کہا کہ عالمی نقل و حرکت کے لحاظ سے امریکہ کی مسلسل تنزلی کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ دوسری بار ٹرمپ کی صدارت کے آغاز سے پہلے ہی امریکی سیاسی رجحانات نمایاں طور پر اندرونی اور تنہائی پسند بن چکے تھے۔
پریس ریلیز کے مطابق ایک ہی وقت میں، مختلف علاقوں میں سیاسی عدم استحکام اور مسلح تصادم بے شمار افراد کو اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور کرتے ہیں تاکہ وہ محفوظ پناہ گاہ اور پناہ تلاش کر سکیں۔ بے گھر ہونے والے افراد اور دیگر مہاجرین کی چھپی ہوئی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے فری گلوبل سٹیز متعارف کرانے کی ضرورت کبھی اتنی فوری اور واضح نہیں تھی، تاکہ انہیں حالات کے متاثرین سے اپنے مستقبل کے معماروں میں تبدیل کیا جا سکے۔
امریکی شہری بھی دوسرے شہریت کے لیے درخواست دینے والے نمایاں درخواست گزاروں میں شامل تھے۔
2025 میں اہم سفری رجحانات
دریں اثنا، دنیا کا سفری منظر 2025 میں ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے خود کو تیار کر رہا ہے۔
اس سال ڈیجیٹل بارڈر کنٹرول میں ایک اہم پیشرفت دیکھنے کو ملے گی، جس میں برطانیہ کی ای ٹی اے کی توسیع اور طویل عرصے سے منتظر یورپی سفر کی معلومات اور اجازت کا نظام (ای ٹی آئی اے ایس) شامل ہے۔
برطانیہ نے اپنے ای ٹی اے نظام کو مرحلہ وار متعارف کرانا شروع کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں، فروری 2024 میں خلیج تعاون کونسل کے شہریوں کے لیے کھولے جانے والے اس منصوبے کی توسیع جنوری 2025 میں یورپ سے باہر کے اہل مسافروں تک کی جائے گی، اور بعد میں اس سے چھ ملین شہریوں کو فائدہ پہنچے گا جن میں آسٹریلیا، کینیڈا اور امریکہ کے شہری شامل ہیں۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز اور نیو ورلڈ ویلتھ کی جانب سے لگائے گئے اندازوں کے مطابق دنیا بھر میں کروڑ پتی افراد کی نقل مکانی میں مزید اضافہ ہوا ہے اور ایک لاکھ ڈالر یا اس سے زائد مالیت کی دولت رکھنے والے ایک لاکھ 42 ہزار افراد نقل مکانی کریں گے اور نئے افق تلاش کریں گے۔
Comments