آذربائیجان ایئرلائنز نے جمعے کے روز کہا ہے کہ قازقستان میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج میں طبعی اور تکنیکی بیرونی مداخلت کی طرف نشاندہی کی ہے۔ آذربائیجان کا طیارہ گرنے کے حوالے سے یہ قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں کہ طیارے کو روسی فضائی دفاعی نظام سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
آذربائیجان ایئرلائنز نے 10 روسی ہوائی اڈوں کے لیے پروازوں کی معطلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ آذربائیجان ایئرلائنز کی بکاؤ-گروزنی پرواز J2-8243 کو چلانے والے ایمبرائر 190 طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور یہ حادثہ طبعی اور تکنیکی بیرونی مداخلت کی وجہ سے پیش آیا۔
Comments