امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سزائے موت پانے والے تقریبا ہر امریکی قیدی کی سزا کم کرنے پر جو بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ نو منتخب صدر وائٹ ہاؤس میں ڈیموکریٹ کی جگہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔
صدرجو بائیڈن نے اپنے عہدے کے آخری ماہ میں پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ 40 وفاقی قیدیوں میں سے 37 کی سزاؤں کو پیرول کے امکان کے بغیر عمر قید میں تبدیل کر رہے ہیں۔
ان میں 9 افراد کو ساتھی قیدیوں کے قتل، 4 کو بینک ڈکیتیوں کے دوران قتل اور ایک جیل گارڈ کو قتل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جو بائیڈن نے ہمارے ملک کے 37 بدترین قاتلوں کی سزائے موت کو تبدیل کر دیا ہے۔
پیغام میں لکھا ہے کہ ”جب آپ ہر ایک کی حرکتیں سنیں گے، تو آپ یقین نہیں کریں گے کہ اس نے ایسا کیا ہے. یہ کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں ، رشتہ دار اور دوست مزید تباہ ہو گئے ہیں ۔ وہ یقین نہیں کر سکتے کہ ایسا ہو رہا ہے!“
جو بائیڈن نے وفاقی سطح پر سزائے موت پر پابندی عائد کر رکھی تھی لیکن 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے قبل ان پر مزید کارروائی کرنے کا دباؤ تھا، اس دوران ریپبلکن ٹرمپ کی جانب سے یہ اشارہ دیا گیا تھا کہ وہ اس عمل کو دوبارہ شروع کریں گے۔
جو بائیڈن نے ان قیدیوں کی سرزنش کی جنہیں انہوں نے بچایا تھا اور ان کے گھناؤنے اقدامات کی مذمت کی تھی لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ ’میرے ضمیر اور میرے تجربے‘ کی رہنمائی کر رہے ہیں تاکہ آنے والی ٹرمپ انتظامیہ کو سزائے موت دوبارہ شروع کرنے سے روکا جا سکے۔
تاہم انہوں نے 2013 کے بوسٹن میراتھن بمباروں میں سے ایک، 2018 میں 11 یہودی عبادت گزاروں کو قتل کرنے والے ایک مسلح شخص اور 2015 میں 9 سیاہ فام گرجا گھروں میں جانے والے سیاہ فام افراد کو گولی مار کر ہلاک کرنے والا سفید فام بالادستی پسند شامل ہیں۔
ٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ محکمہ انصاف کو ہدایت کریں گے کہ وہ امریکی خاندانوں اور بچوں کو جنسی زیادتی کرنے والوں، قاتلوں اور درندوں سے بچانے کے لیے سزائے موت پر سختی سے عمل کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر قانون اور نظم و ضبط پر عمل پیرا قوم بنیں گے۔
Comments