لبنان کے وزیر صحت فراس ابیاد نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں مارے گئے افراد کی تعداد 4,047 تک پہنچ گئی ہے اور بیشتر اموات ستمبر کے بعد ہوئی ہیں۔
جنگ بندی کے ایک ہفتے بعد فراس ابیاد نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اب تک جنگ میں ہم نے 4،047 ہلاکتیں اور 16،638 زخمی ریکارڈ کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیشتر اموات 15 ستمبر کے بعد ہوئی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ غیر ریکارڈ شدہ اموات کی وجہ سے اصل تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔
Comments