پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے شمالی بحیرہ عرب میں جمہوریہ کوریا کے بحری جہاز وانگ جیون کے ساتھ مشترکہ مشقیں ’پیسیج ایکسرسائز‘ کی ہیں۔
دونوں بحری جہازوں نے بالترتیب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (سی ایم ایف)، سی ٹی ایف-150 اور سی ٹی ایف-151 کی ٹاسک فورس کے تحت اس مشق میں حصہ لیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشقوں میں ٹیکٹیکل مشقیں اور مواصلاتی مشقیں شامل تھیں ، جن کا مقصد آپریشنل انٹرآپریبیلیٹی کو بڑھانا اور دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کو فروغ دینا تھا۔
سی ٹی ایف -150 اور سی ٹی ایف -151 منشیات کی اسمگلنگ اور قزاقی جیسی غیر قانونی سمندری سرگرمیوں کو روکنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں ، جو بین الاقوامی سمندرمیں سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔
مشترکہ مشقوں کا کامیاب انعقاد علاقائی امن و سلامتی کے لئے دونوں بحری افواج کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
پاک بحریہ خطے میں ہر قسم کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
Comments