یوکرین کی سرحد سے متصل علاقے کے گورنر نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ روس کے علاقے کرسک میں یوکرین کے دو میزائل اور 27 ڈرون تباہ کر دیے گئے ہیں۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کون سے میزائل تباہ کیے گئے۔ کرسک کے علاقائی گورنر الیکسی سمیرنوف نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک پوسٹ میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یوکرین کی فوج نے بعد ازاں ٹیلی گرام پر کہا تھا کہ اس کی افواج نے کرسک میں روس کا ایس-400 طیارہ شکن میزائل سسٹم تباہ کر دیا ہے۔

روئٹرز نے آزادانہ طور پر اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔

یوکرین کے فوجیوں نے 6 اگست کو روس کی مغربی سرحد کو عبور کرتے ہوئے کرسک کے ایک حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔

ماسکو نے جوابی حملوں کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے کم از کم 40 فیصد علاقے یوکرینی فوج سے واپس حاصل کرلیا ہے۔

یوکرین کے ایک اعلیٰ فوجی ذرائع نے اتوار کے روز بتایا کہ کیف اب بھی اس خطے میں تقریبا 800 مربع کلومیٹر (309 مربع میل) پر قابض ہے۔

Comments

200 حروف