ایران کے پاسداران انقلاب کے اعلی کمانڈر نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ ایرانی فوجی تنصیبات پر حملے کے بعد اسے کڑوے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تسنیم نیوز ایجنسی نے پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل فضائی حملوں کے ذریعے اپنے منحوس مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے اسے ”غلط اندازے اور بے بسی“ کی علامت قرار دیا اور متنبہ کیا کہ غزہ اور لبنان میں جنگجوؤں کے خلاف لڑائی میں اسرائیل کے لئے “اس کے تلخ نتائج ناقابل تصور ہوں گے۔
Comments