دنیا

ایران اسرائیل پر حملے بند کرے، امریکا

امریکہ نے ہفتے کو ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملے بند کردے تاکہ تشدد کے اس سلسلے کو روکا جا سکے، یہ اپیل...
شائع 26 اکتوبر 2024 12:46pm

امریکہ نے ہفتے کو ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملے بند کردے تاکہ تشدد کے اس سلسلے کو روکا جا سکے، یہ اپیل اس وقت کی گئی جب اسرائیل نے میزائل حملے کے جواب میں اسلامی جمہوریہ کے خلاف حملے کیے ہیں۔

امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان شان سویٹ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ”ہم ایران پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسرائیل پر اپنے حملے بند کرے تاکہ لڑائی کا یہ سلسلہ مزید کشیدگی کے بغیر ختم ہو سکے۔“

اسرائیلی فوج نے ہفتے کو ایران کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں جس میں کئی علاقوں میں فوجی اڈوں ، میزائل تنصیبات اور دیگرتنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا جواب خود دفاع کے تحت ایک کارروائی تھی، جس میں انہوں نے خاص طور پر آبادی والے علاقوں سے پرہیز کرتے ہوئے صرف فوجی اہداف پر توجہ دی، اس کے برعکس اسرائیل کے خلاف ایران کے حملے میں اسرائیل کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اس کارروائی میں شرکت نہیں کی، ”ہمارا مقصد مشرق وسطیٰ کے علاقے میں سفارت کاری کو تیز کرنا اور کشیدگی کو کم کرنا ہے۔“

ایک سینئر انتظامی اہلکار نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن اور ان کی قومی سلامتی کی ٹیم نے حالیہ ہفتوں میں ”اسرائیلیوں کے ساتھ مل کر کام کیا تاکہ اسرائیل کو ایک ایسا جواب دینے کی ترغیب دی جا سکے جو ہدفی اور متناسب ہو اور شہریوں کے نقصان کا خطرہ کم ہو۔“

صدر بائیڈن نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کوایسے جواب کا خاکہ تیار کرنے کی ترغیب دی جو اسرائیل کے خلاف مزید حملوں کو روک سکے اور مزید شدت کے خطرات کو کم کر سکے، اور یہی ہمارا مقصد ہے۔“

Comments

200 حروف