حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کے روز کہا ہے کہ غزہ میں حماس کیخلاف جنگ کے دوران اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 42,603 ہوگئی ہے تاہم امدادی کارکنوں کا کہناہے کہ اس تعداد میں گزشتہ شب ایک حملے میں ہونے والی درجنوں شہادتیں شامل نہیں۔

اس کے علاوہ مجموعی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہونے والی 84 شہادتیں بھی شامل ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے شروع ہونے والی جنگ میں اب تک غزہ میں 99,795 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Comments

200 حروف