اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 24 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 20 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 9.53 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 14.87 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.34 ارب ڈالر رہے۔

مرکزی بینک نے ذخائر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

رپورٹ کے مطابق 20 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 9 ہزار 533.6 ملین ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

ایک اہم پیشرفت کے طور پر، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 37 ماہ کی 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کی منظوری دے دی۔

توقع ہے کہ آئی ایم ایف فوری طور پر 1.1 ارب ڈالر کی ابتدائی قسط جاری کرے گا جس سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

Comments

200 حروف